• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) صفدر کورونا وائرس کا شکار، حاضری سے استثنیٰ منظور

گوجرانوالہ کی عدالت نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

گوجرانوالہ کی عدالت میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اورلیگی ایم پی اےعمران خالد کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ ارشد محمود نے مقدمے کی سماعت کی۔

اس موقع پر کورونا وائرس سے متاثر کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کر لی۔


تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے تفتیشی آفیسر کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

گوجرانوالہ کی سیشن عدالت میں مقدمے کی سماعت 2 گھنٹے بعد دوبارہ ہو گی۔

تازہ ترین