• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے اپنی پوسٹ میں علامہ اقبال کی کونسی دُعا کا تذکرہ کیا؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ علامہ اقبال کی دُعا ’لب پہ آتی ہے‘ کے الفاظ بچوں کے لیے ہنمائی کا ایک طاقتور ذریعہ ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عمران خان نے اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سفید رنگ کی قمیض شلوار میں ملبوس ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب 1947 میں پاکستان وجود میں آیا تو شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے الفاظ رہنمائی کا ایک طاقتور ذریعہ تھے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’اس وقت ہر صبح ریڈیو پاکستان بچوں کے لیے علامہ اقبالؒ کی دعا نشر کرتا تھا۔‘

وزیراعظم نے شاعر مشرق کی معروف دُعا کے چند بول کچھ یوں لکھے:

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

اُن کا کہنا تھا کہ ’اقبال کے الفاظ نے سننے والے بچوں کے ذہنوں پر مستقل نقوش چھوڑا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس دعا کا نشر ہونا بند ہوگیا اور آج بہت کم بچے ہیں جو اس دُعا سے واقف ہیں۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے اپنی ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ آج جب پاکستانی نوجوان ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں اخلاقی خلاء کا فرق ہے تو اُنہیں علامہ اقبالؒ کے کثیر الجہتی فلسفہ پر مبنی گہری اور جامع تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق کے طاقتور الفاظ پاکستان کے نوجوانوں کو شاہین بننے کا چیلنج دیتے ہیں اور نوجوان پاکستانیوں کی مدد کے لیے علامہ اقبالؒ کی تحریریں گہری رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین