بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے جنوبی بھارت کے تامل سپر اسٹار دھنوش کے ساتھ رومانوی ملاقاتوں کی افواہوں کے دوران دھنوش کی بہنوں کو انسٹاگرام پر فالو کیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل فلم سن آف سردار 2 کی ممبئی میں ہونے والی خصوصی اسکریننگ کے دوران بنائی گئی مرونل ٹھاکر اور دھنوش کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
اس کے بعد اب یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ مرونل نے دھنوش کی بہنوں کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہے۔ اس قیاس آرائی میں کم از کم ایک حصہ سچ ہے۔ کیونکہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ مرونل ٹھاکر دراصل دھنوش کی بہنوں ڈاکٹر کارتیکا کارتک اور وملا گیتا کو سوشل میڈیا پر فالو کررہی تھیں۔
دی سن آف سردار 2 کی تقریب کے دوران بنائی گئی ویڈیو کلپ میں دھنوش اور مرونل کچھ دیر گفتگو کرتے دیکھ گیا۔ اس دوران مرونل دھنوش کے قریب جھک کر اُن سے کچھ سرگوشی کرتی بھی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی پتہ لگایا ہے کہ کہ دھنوش نے یکم اگست کو مرونل تھاکر کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔