• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو میڈیکل ٹیسٹس کیلئے جیل سے اسپتال لایا گيا


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو ٹیسٹس کے لیے جنرل اسپتال لایا گیا۔

اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ای سی جی، سینے کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا گيا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو معمول کے ٹیسٹس کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔


اس حوالے سے سینٹرل جیل کے میڈیکل آفیسر نے جنرل اسپتال انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا تھا۔

مذکورہ مراسلے کے مطابق 6 رکنی میڈیکل بورڈ نےخون کے معمول کے ٹیسٹ کروانے کا کہا تھا۔

تازہ ترین