• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کو شہباز شریف کی صحت پر سیاست کا ٹاسک دیا گیا ہے، شہبازگِل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کہتے ہیں کہ مریم اورنگزیب کو شہباز شریف کی صحت پر سیاست کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گِل نے کہا کہ اب صبح شام ان کی صحت کے حوالے سے جھوٹ گھڑے جائیں گے، اس سے قبل میاں مفرور کے لیے بھی موصوفہ نے بہترین جھوٹ گھڑے تھے۔

شہبازگِل نے کہا کہ ملک لوٹنے والے پہلی بار احتساب کے کٹہرے میں ہیں، عمران خان نے یاد دلایا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ دن پہلے تک جو انقلاب برپا کر رہے تھے آج بیماری کے پیچھے چھپ رہے ہیں، شہباز شریف سمیت کرپٹ اشرافیہ کو رسیدیں دینا ہی پڑیں گی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کی صحت جان بوجھ کر عمران خان کے حکم پر خراب کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران صاحب شہبازشریف کو گرفتار کرکے عوام کو آٹا اور روٹی نہیں ملتی، شہبازشریف کو بند کرکے آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت ٹھیک اورعوام کو روزگار نہیں ملا۔

تازہ ترین