• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے 51833034 کیسز، 1279917 ہلاکتیں


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 18 لاکھ 33 ہزار 34 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 79 ہزار 917 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 41 لاکھ 47 ہزار 650 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 958 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 64 لاکھ 5 ہزار 467 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 45 ہزار 943 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 68 ہزار 714 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 37 لاکھ 20 ہزار 254 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 374 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 66 لاکھ 2 ہزار 517 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 27 ہزار 615 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 36 ہزار 11 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 62 ہزار 842 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 57 لاکھ 1 ہزار 283 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 42 ہزار 207 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 18 لاکھ 29 ہزار 659 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 31 ہزار 161 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 17 ہزار 109 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 39 ہزار 756 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 43 ہزار 997 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 34 ہزار 183 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 12 لاکھ 62 ہزار 476 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 49 ہزار 770 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 12 لاکھ 33 ہزار 775 ہو چکے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 33 ہزار 148 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56 ہزار 675 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں اضافے کے ساتھ اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 42 ہزار 330 ہو گئی جبکہ کیسز 9 لاکھ 95 ہزار 463 ہو گئے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 27 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 576 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 455 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 59 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 284 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 21 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 21 ہزار 98 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 109 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 20 ہزار 65 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین