اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) نیب راولپنڈی نےسابق گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرکے صاحبزادے پرنس سلیم کوگرفتار کرلیا ہے۔
پرنس سلیم کو نیشنل بینک سے پانچ کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،نیب راولپنڈی نےپرنس سلیم کا راہداری ریمانڈ لیکر اسےریجنل بیوروگلگت منتقل کیا جائیگا۔
پرنس سلیم پرسلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چیئرمین کی حیثیت میں کرپشن کاالزام ہے۔
انہوں نے جعلی دستاویزات پرنیشنل بینک سوست برانچ سے پانچ کروڑ کا قرض لیا تھا، پرنس سلیم بارہا طلب کئے جانے کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔