اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں اتفاق کیا ہے کہ گلگت، پی ڈی ایم بیانئے پر قائم رہیں گے،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال،مریم نوازنے علی امین گنڈاپورکے الزامات کی مذمت پربلاول کاشکریہ اداکیا،مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بد ھ کو چائےکی دعوت میں شرکت کی ،سینٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان ،بلاول اور زرداری کےترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور پیپلز پارٹی جی بی کے صدرایڈو وکیٹ امجد حسین بھی دعوت شریک تھے ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق وفاقی وزیر احسن اقبال ،سینیٹر پرویز رشید ،مریم اورنگزیب اور سابق وزیر اعظم جی بی حا فظ حفیظ الرحمان نے مریم نواز کی معاونت کی ،پیپلز کے ذرائع کے مطابق مریم نواز اور بلاول بھٹو نے کچھ دیر ون ٹو ون ملاقا ت کی،جس میں ملکی سیاسی صورتحال ،مستقبل کی حکمت عملی اور گلگت بلتستان کے انتخابات پر گفتگو کی گئی،دونوں رہنمائوں نےپی ڈی ایم بیانئےپرقائم رہنے کااتفاق کیا،قیاس کیا جاتا ہےکہ دونوں رہنما ئوں نے اس بات پر اتفاق کیا ’’ کاش ‘ ‘ کراچی واقعے اور انکوائری رپورٹ پر دونوں کا موقف ایک ہوتا ۔