• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی آرزو کے بعد فیصل آباد کی کمسن مسیحی لڑکی فرح اغوا، شادی

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) کراچی کے ʼآرزو راجہʼ کیس کے بعد فیصل آباد میں بھی ایک مسیحی لڑکی کے اغوا ،تبدیلی مذہب اور کم عمری میں شادی کا ایشو سامنے آیا ہے۔ مسیحی لڑکی فرح شاہین کی بازیابی اور شادی کو غیر قانونی قرار دینے کے لئے لڑکی کے والد آصف مسیح نے سینئر سول جج کی عدالت میں ایک رٹ پٹیشن کے ذریعے دعوی دائر کیا کہ اس کی بیٹی کی عمر 13سال ہے اس لئے اس کی شادی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کروا کر اس کے سپرد کیا جائے۔تاہم عدالت نے پولیس رپورٹ کے پیش نظر رٹ درخواست خارج کر تے ہوئے مدعی کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ لڑکی فرح شاہین مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہو کر زیر دفعہ 164 ض ف کابیان ریکارڈ کروا چکی ہےکہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا اور اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

تازہ ترین