• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن سے قبل دھاندلی کے الزامات لگانا درست نہیں ہے، الیکشن کمشنر جی بی


چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے الیکشن سے قبل دھاندلی کے الزامات اور خدشات درست نہیں ہیں۔

راجہ شہباز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے پیشگی الزامات جی بی کے مفاد میں نہیں ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانے کیلئے 4 بار کل جماعتی کانفرنس کی، جس میں سیاسی جماعتوں کے مقامی سربراہان نے اقدامات اور کاوشوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔


راجہ شہباز نے کہا کہ تنقید برائے تنقید سے آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات متاثر نہیں ہوں گے، پہلی مرتبہ مانیٹرنگ کا مربوط اور موثر نظام متعارف کرایا ہے۔

تازہ ترین