• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات کے روز بارش اور برف باری کا امکان


گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے روز بعض علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہنزہ، غذر اور استور میں سردی بڑھ جائےگی۔

ہفتہ کو ملک کے شمالی علاقوں میں شروع ہونے والی بارش اور برف باری اتوار تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، غذر اور استور میں بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ سردی بھی بڑھےگی۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد محمود نے کہا کہ جس دن لوگوں نے ووٹ ڈالنا ہے اس دن موسم ڈسٹرب ہوگا اور اس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات کے پہاڑو ں پر بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقو ں میں بارشو ں کا اثر جنوبی پنجاب پر بھی پڑے گا، جس کے نتیجے میں لاہور میں اسموگ میں کمی آئے گی۔

تازہ ترین