کورونا وائرس میں مبتلا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
دارالحکومت کیف سے خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر، وزیر خزانہ اور وزیر دفاع میں پیر کو کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ کیسز بڑھنے پر یوکرین میں رواں ماہ ہر ویک اینڈ پر لاک ڈاؤن لگانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین میں کورونا وائرس کے کیسز پانچ لاکھ سے زیادہ ہیں، جبکہ ملک میں ہلاکتیں 9 ہزار سے زائد ہیں۔