• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین: تارکین وطن نے گزشتہ برس 33.2 بلین یورو اپنے آبائی وطن بھجوائے، یورو اسٹیٹ

گزشتہ برس (2019)  میں یورپین یونین میں رہنے والے تارکین وطن نے اپنے آبائی ممالک کو 33.2 بلین یورو بھیجے۔

یہ اعداد و شمار یورپین یونین کے شماریاتی ادارے یورو اسٹیٹ کی جانب سے جاری کیے گئے۔ یورو اسٹیٹ کے مطابق 2018 میں یہی رقم 30.8 بلین یورو تھی۔

اس کے برخلاف بیرون یورپ سے یورپین یونین کے اندر آنے والی رقم کا تناسب 2019 میں 13 ارب یورو رہا۔ جبکہ 2018 میں یہی رقم 12.4 بلین یورو تھی۔


ان اعدادو شمار کے ساتھ یہ بات واضح طور پر کہی گئی کہ یہ رقم یورپ میں رہنے والے غیر ملکی تارکین وطن کی جانب سے اپنے آبائی ملکوں کو روانہ کی گئی۔ 

یورو اسٹیٹ کے مطابق جن ممالک سے سب سے زیادہ رقم بیرون یورپ روانہ کی گئی ان میں فرانس پہلے نمبر پر تھا۔ جبکہ باقی ممالک میں بالترتیب اسپین، اٹلی، جرمنی اور بیلجیئم رہے۔ 

دوسری جانب جن یورپین ممالک میں رقوم آئیں ان میں رومانیہ، پرتگال، پولینڈ، اٹلی اور کروشیا شامل ہیں۔

تازہ ترین