• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین پارلیمنٹ کی یورپ اور چین کے درمیان معاہدے کی حمایت

یورپین پارلیمنٹ نے یورپ اور چین کے درمیان ایک دوسرے کی 200 خاص اشیاءکے تحفظ کے معاہدے کی بھر پور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اس حمایت کا اظہار یورپین پارلیمنٹ نے ایک قرارداد کی صورت میں کیا جہاں 645 ممبران پارلیمنٹ نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ 22 ارکان نے مخالفت کی اور 18 ارکان غیر حاضر رہے۔

یوروپ اور چین نے اس معاہدے پر ستمبر 2020 میں دستخط کئے تھے ۔ جس کے تحت دونوں فریقین نے خوراک اور مشروبات میں ایک دوسرے کی 100/100 خاص جغرافیائی اشیاء ( GIs) کے تحفظ اور اس کے غلط استعمال سے تحفظ کا اعلان کیا تھا۔ جس میں فیتا ( Feta) منچنر بئیر، پولسکا ووڈکا، اور کوئیسو مانچیگو جیسی اشیاء شامل ہیں ۔

اشیاء کے اس معاہدے کے آغاز کے بعد سے چین میں اس نام اور اس کی طرح کی دوسری شے بنانے پر قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ ایسی یورپین اشیاء کی تعداد ایک سو کے قریب ہے۔

اس کے جواب میں 100 چائنیز مصنوعات کو یورپ بھی قانونی تحفظ دے گا۔ اس کے ساتھ ہی ممبران پارلیمنٹ نے آئندہ 4 سالوں میں مزید 175 اشیاء کو اس فہرست میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

اس قرارداد کے راپورٹر لولی ونکلر ایم ای پی نے اس حوالے سے بتایا کہ یورپ نے 2019 میں چین کو 14 اعشاریہ 5 ارب یورو مالیت کی ایگری فوڈ مصنوعات بیچی تھیں ۔

اس معاہدے کے بعد ان مصنوعات کی تجارت میں مزید اضافہ ہوگا، پارلیمنٹ کی اس حمایت کے بعد آئندہ سال 2021 کی ابتداء سے ہی تحفظ کے اس قانون پر عمدر آمد کا آغاز ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ 2018 میں چین ان یورپین ( GIs ) مصنوعات کا تیسرا بڑا خریدار تھا۔

تازہ ترین