پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
راجا پرویز اشرف کے بیٹے خرم پرویز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد راجا پرویز اشرف نے تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔
پرویز اشرف کے بیٹے نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور ہمدردوں سے دعا کی اپیل ہے۔
اس سے قبل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
این ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے 9 نومبر سے قرنطینہ میں ہیں اور زیر علاج بھی ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کورو نا وائرس کی رپورٹ پازیٹو آنے کے باعث گھر سے دفتری ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔