• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کی سیاسی قیادت گلگت بلتستان آرہی ہے، بلاول بھٹو

ملک بھر کی سیاسی قیادت گلگت بلتستان آرہی ہے، بلاول بھٹو 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عبوری وزیراعظم عمران خان کو دو سال تک گلگت بلتستان کا پتا نہیں تھا اور نا ہےجب انہوں نے عوام کی طرف سے میرا شاندار استقبال دیکھا تو انہیں گلگت بلتستان یاد آیا ،اب تو دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین گلگت بلتستان آرہے ہیں جو گلگت بلتستان کے عوام اور پیپلزپارٹی کہ جیالوں فتح ہے، آج نا صرف قومی پریس بلکہ عالمی میڈیا بھی گلگت بلتستان کے انتخابات کی خبریں نشر اورشائع کررہا ہے ،جمعہ کی رات بلاول بھٹو نے مختلف مقامات پرخطاب کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں ،بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا گلگت بلتستان کے عوام سے تین نسلوں سے رشتہ ہے اس لیے میں رشتہ کی بنیاد پر آپ سے ووٹ مانگ رہا ہوں۔

تازہ ترین