جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری، عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان کی حاضری سےاستثنا کی درخواستیں منظور ہوگئی ہیں۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جج اعظم خان نے سوال کیا کہ گواہ عدالت میں آئے ہیں؟
جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گواہ بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں موجود ہیں۔
دوران سماعت معاون وکیل نے استدعاکی کہ ارشد تبریز کی طبیعت خراب ہے اس لیے نہیں آ سکے سماعت ملتوی کی جائے، جس پر گواہ نے کہا کہ میں کراچی سےآیا ہوتا ہوں، چوتھی بار پیش ہوا ہوں، گزارش ہے سماعت آج یا پھر ایک ماہ بعد کرلیں۔
اس پر عدالت نےکہا کہ سماعت اتنی تاخیر سے نہیں کر سکتے، سماعت کچھ دنوں میں کریں گے۔
عدالت نے آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔