اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کی۔
ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے کی۔
ملزم حسین لوائی اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکلاء کی ہڑتال کے باعث حسین لوائی کے وکیل عدالت میں نہیں آئے۔
عدالت نے ملزم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔