• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، FBR اسٹاف کی حاضری میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اسٹاف کی حاضری میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین روٹیشن میں ڈیوٹی دیں گے۔

اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اعلامیئے کے مطابق نزلہ، کھانسی اور بخار کے مریض کو دفتر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ایف بی آر کے اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر ملازمین نیگیٹو رپورٹ آنے تک دفتر نہیں آ سکیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے اوقات کے دوران ملازمین ماسک لگائیں گے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

تازہ ترین