• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) کووڈ 19 کے مثبت نتیجے کے ساتھ ایف بی آر کے باضابطہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جیسا کہ ریجنل ٹیکس پیئر آفس (آر ٹی او) کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 14 افسران میں یہ وائرس مثبت آگیا ہے۔ اس سے قبل لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آ باد سے ایف بی آر کی خاتون افسر میں کووڈ 19 مثبت آیا تھا جنہیں پہلے ہی اسپتال میں داخل کرلیا گیا تھا۔ اب 14 افسران میں کووڈ 19 مثبت آنے سے ورکنگ اسٹاف کے درمیان خطرے کی گھنٹیاں بج گئی ہیں۔ ایف بی آر نے اپنی فیلڈ فارمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ ڈیوٹی کے اوقات میں پوری افرادی قوت کا دفتر میں موجود ہونا یقینی بنائے۔ تاہم احاطے کی جراثیم کشی کی ہدایت کی گئی تھی لیکن سماجی دوری اور تمام دیگر احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا جارہا جس کے باعث آر ٹی او کوئٹہ اپنے ملازمین کے درمیان وائرس پھیلانے کے لحاظ سے بڑا شکار بن گیا ہے۔
تازہ ترین