• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام مدد علی سات بار سندھ اسمبلی کے رکن رہے

سابق صوبائی وزیر، سندھ اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف اور سینئیر سیاستدان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔

57 سالہ جام مدد علی، 4 دسمبر 1962 کو سانگھڑ میں پیدا ہوئے اور زراعت میں گریجویشن کیا۔ 

وہ 2008 سے 2011 تک سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رہے،2011 میں فنکشنل لیگ کی سندھ حکومت میں شمولیت کے بعد وہ صوبائی وزیر مقرر کیے گئے۔

2013 کے انتخابات میں وہ پی ایس 81 سانگھڑ سے مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ تاہم پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے اپنے منتخب ارکان کو نظر انداز کرنے اور اہم سیاسی معاملات میں کوئی مشاورت نہ کرنے پر دسمبر 2016 میں مسلم لیگ فنکشنل کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔


جس کے بعد وہ اپنی ہی خالی کردہ نشست پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب میں حصہ لیکر کامیابی ہوئے اور رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔

2018 کے انتخابات میں بھی وہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ساتویں مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

تازہ ترین