لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کے معاملے میں سیکریٹری داخلہ کے جواب کو مسترد کر دیا۔
احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور ایس پی سیکیورٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
اس موقع پر عدالت نے سیکریٹری داخلہ کے جواب کو مسترد کر دیا۔
لاہور کی احتساب عدالت نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ کوئی بھی اس معاملے کی ذمے داری لینے کو تیار نہیں، سب محکمے ایک دوسرے پر ذمے داری ڈال رہے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ سیکریٹری داخلہ اور ایس پی سیکیورٹی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میری کمر میں تکلیف ہے، اس کے باوجود بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے۔