• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار بھی کورونا وائرس کا شکار

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما قمر زمان کائرہ کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد  انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز اور اس سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر سے 27 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 535 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 48 لاکھ 81 ہزار 640 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین