• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اب ولایت میں علاج کرانے لگے ہیں: یاسمین راشد

پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف ابھی ولایت میں ہیں اور اب علاج کرانے لگے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر نواز شریف کو روزانہ ٹی وی پر اسی طرح تقریر کرنا ہے تو پاکستان واپس آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی رپورٹ نہیں آئی جس کا مطلب ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

وزیرِ صحت پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی کو کورونا وائرس اسپتال ڈکلیئر کر دیا گیا ہے، اس اسپتال میں 270 بیڈز کی کپیسٹی ہے۔


ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے کورونا وائرس کی وباء پر قابو کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے لیے چین کی ویکسین کی ٹرائل پاکستان میں جاری ہے۔

تازہ ترین