• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان الیکشن: کورونا وائرس خطرات سے بچاؤ کے اقدامات

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرلیے گئے ہیں۔

سیکریٹری داخلہ محمد علی رندھاوا کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کی سیکیورٹی کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھی اقدامات کرلیے ہیں۔

محمد علی رندھاوا کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قواعد و ضوابط ( ایس او پیز) جاری کردیے گئے۔


انہوں نے کہا کہ پولنگ عملے میں کورونا حفاظتی سامان کے 8 ہزار بیگ کی تقسیم شروع ہوگئی ہے۔

سیکریٹری داخلہ کے مطابق حفاظتی سامان کے بیگ میں ماسک، گلوز، ہینڈ سینی ٹائزر، پلاسٹک فیس کور شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنوں کے اندر ووٹرز کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ ہوگا۔

تازہ ترین