• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کی جارہی ہے، رانا ثناء اللّٰہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے الیکشن کو شفاف نہیں کہہ سکتے، وہاں پری پول دھاندلی کی جارہی ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ ملک ووٹ کی طاقت سے بنا اور ووٹ کی طاقت سے ہی چلایا جانا چاہیے۔ پی ڈی ایم کی تحریک مرحلہ وار ہوگی، جلسے پہلا مرحلہ ہے اور دو مراحل ابھی باقی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور غلط فیصلوں کی وجہ سے آٹا اور چینی بحران پیدا ہوا۔ آٹا چینی اور بجلی کی مد میں عوام سے 2375 ارب روپے زائد وصول کئے گئے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک ری سیشن میں چلا گیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ چینی مافیا کو عوام کی جیب پر تین سو ارب روپے کا ڈاکا ڈالنے کی اجازت دی گئی۔ جہانگیر ترین باقاعدہ ڈیل کے تحت اور جوڑ توڑ کے لئے ملک واپس آئے ہیں۔ اب ان کے خلاف سب انکوائریاں بند ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا 1992 سے بیانیہ سویلین بالادستی کا ہی ہے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ سلیکٹرز کے لئے پیغام ہوگا۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات صرف یہی ہوں گے کہ سیاست میں مداخلت نہ کی جائے۔

تازہ ترین