اسلام آباد (صالح ظافر) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں دراڑ کی باتیں کرنے والے جلد پارٹی میں واپسی کی درخواست کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق، ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پارٹی اپنے قائد نوازشریف اور ان کے بیانیے کے پیچھے متحد ہے۔ جب کہ پارٹی کے دشمنوں کو ناکامی ہوگی کیوں کہ ن لیگ کبھی بھی تقسیم نہیں ہوگی۔ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری صفوں میں کوئی دراڑ نہیں پڑی ہے اور جو لوگ ن لیگ سے کسی گروپ کو بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ جلد واپسی کی درخواست کریں گے۔