آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ارشد وحید کا انتقال، چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی کا اظہار تعزیت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے سینئر صحافی اور ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے میزبان ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ’جیو نیوز‘ کے سینئر صحافی کے انتقال پر کہا کہ ارشد وحید چوہدری نے اپنی صحافتی ذمے داریاں بہت بہتر طریقے سے ادا کیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی ارشد وحیدچوہدری کورونا وائرس کے باعث کئی دنوں سے بیمار تھے اور کورونا وائرس کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے۔

ارشد وحید چوہدری ’جیو نیوز‘ کے سسینئر رپورٹر اور پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے اینکر بھی تھے جس میں وہ پارلیمنٹ سے عوام کو خبروں کی آگاہی فراہم کرتے تھے۔

اس کے علاوہ ارشد وحید چوہدری نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نائب صدر بھی تھے۔

قومی خبریں سے مزید