پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نے بھی ایاز صادق کے بیان کی مخالفت کردی۔
مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ ایاز صادق کے بیان پر دکھ ہوا۔
جلیل شرقپوری نے کہا کہ ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی رہے ہیں، انھیں دشمن کو خوش کرنے والا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ لیے نشست نہیں چھوڑوں گا، مسلم لیگ ن سے تعلق ہے اور رہے گا۔
جلیل شرقپوری نے مزید کہا کہ عمران خان تعاون کریں، آٹے کا بحران ختم کردوں گا، حکومت کسانوں کو فری بیج دے اور گندم خود خریدے، کسانوں کو بجلی بھی مفت دی جائے۔