• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن میں اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد کا الزام، لیگی ایم پی اے کے خلاف مقدمہ


پاک پتن میں اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر کے اغوا اور تشدد کے کیس میں ن لیگ کے ایم پی اے نوید علی اور ان کے والد سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خاور بشیر نے پولیس کو بیان دیا کہ ایم پی اے کے ملکیتی شادی ہال میں قانون کی خلاف ورزی پر مینیجر کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔


اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ جرمانہ کرنے پر نوید علی نے کہا کہ اسے جان سے ماردو، جس پر ملزم امتیاز نے انہیں گولی مارنے کی دھمکی دی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کو گریبان سے پکڑ کر دھمکیاں دیں اور یرغمال بناکر تشدد کیا۔

تازہ ترین