• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس پر ہنگامے کے کیس میں مسلم لیگ نون لاہور کے جنرل سیکریٹری و رکنِ پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

خواجہ عمران نذیر کو مقدمے میں ضمانت نہ کرانے پر گرفتار کیا گیاگرفتاری کے بعد انہیں فیصل ٹاؤن سے چوہنگ شفٹ کر دیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ لنک روڈ ماڈل ٹاؤن پر گاڑی کو روکا گیا، جس کے بعد گاڑی کو تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا، گاڑی مقدمہ نمبر 2036 میں تھانہ چوہنگ میں مطلوب تھی۔

سی ٹی او لاہور حماد عابدکے مطابق ٹریفک وارڈنز نے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کو روکا تھا، یہ گاڑی نیب کی جانب سے تھانہ چوہنگ میں درج مقدمے میں مطلوب تھی۔

انہوں نے بتایا کہ لنک روڈ ماڈل ٹاؤن پر گاڑی کو روکا گیا، جس کے بعد گاڑی کو تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس سے قبل مسلم لیگ نون کے رکنِ پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈپر روکا گیا تھا جہاں ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کہا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کی کال پر گاڑی کو روکا گیا ہے۔


اپنی گرفتاری کے موقع پر عمران نذیر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھےمریم نوازکی نیب کے دفترآمد پر ہونے والے ہنگامے کے کیس میں روکا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو نیب دفتر کے باہر ہنگامے کے دوران میری گاڑی کی فوٹیج ملی ہے، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

تازہ ترین