• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے کارکنان میں تصادم


اسکردو میں یادگار شہداء کے قریب پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) کے کارکنان میں تصادم ہوگیا۔

دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں کے درمیان ہونے والے پتھراؤ کی زد میں آکر 2 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی پیپلز سکریٹریٹ کے سامنے سے گزر رہی تھی۔


واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تازہ ترین