• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں ن لیگ کے صرف 6 نشستوں پر امیدوار ہیں، شہبازگل


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کل 23 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، ن لیگ کے پاس صرف 6 نشستوں پر امیدوار ہیں۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم صفدر عوام کو الجھانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن 17 نشستوں پر ان کے امیدوار ہی نہیں، وہاں عوام کس نشان پر ٹھپا لگائیں؟


شہباز گل نے کہا کہ دور بدل چکا ہے، اب عوام باشعور ہیں، آپ کی نوٹنکی نہیں چلنے دیں گے۔

تازہ ترین