پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان (جی بی) الیکشن میں خواتین کی بھرپور شمولیت خوش آئند ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مشکل موسمی حالات میں گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ ڈالنے پر انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔
مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے۔