• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومسلم آرزو فاطمہ راجہ کے مبینہ اغوا اور کم عمری کی شادی کے کیس میں پولیس نے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔

سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو جیل حکام نے آرزو کے شوہر علی اظہر کو پیش کردیا۔

تفتیشی افسرن نے عدالت میں عبوری چالان جمع کروانے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی اور کہا کہ ڈی این اے کراس میچنگ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔


عدالت کے سامنے تفتیشی افسر نے یہ بھی کہا کہ دیگر شواہد اور معاملے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے چالان جمع کروانے کے لیے مزید 3 روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین