• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا



آرزو فاطمہ کے مبینہ اغواء اور کم عمری کی شادی کے کیس میں مبینہ شوہر علی اظہر نے ضمانت کے لئے سیشن جج جنوبی کی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

عدالت نے درخواست ضمانت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نمبر تین کو بھیج دی۔

علی اظہر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آرزو فاطمہ کو اغواء نہیں کیا ہے آرزو فاطمہ اپنی مرضی سے ساتھ گئی اور شادی کی ہے۔

ملزم علی اظہر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، اس کیس میں پہلے ہی تین ملزمان ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔


دوسری جانب مدعی مقدمہ کے وکیل نے مقدمہ منتقلی کی درخواست دائر کردی عدالت نے مقدمہ منتقلی کی درخواست پر فریقین کو 18 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نمبر تین سے کسی دوسری عدالت منتقل کیا جائے، عدالت کی جانب سے تین ملزمان کو عبوری ضمانت دی جا چکی ہے۔

تازہ ترین