• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل انعام میمن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

شرجیل میمن نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سیلف آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔

اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں جمعے کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا، جمعہ کی نماز کے بعد کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلکا بخار ہے باقی طبیعت کافی بہتر ہے۔

تازہ ترین