• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، الجزائر میں جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

عالمی وباء کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث شمالی افریقی ملک الجزائر میں پیر سے جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے 32 صوبوں میں عوامی مقامات بند، ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی اور کاروبار رات 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک  بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ حکومت می جانب سے شہریوں سے  کہا گیا ہے کہ وہ کرفیو سے خارج اوقات میں بھی گھروں تک محدود رہیں۔


سرکاری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ دن بھر اجتماعات پر پابندی رہے گی، تمام پارکس اور پبلک مقامات بند رہیں گے، صرف ضرورت کی اشیا کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلی ہوں گی۔

واضح رہے کہ الجزائر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 860 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جبکہ 15 ہلاک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین