• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ ملتان میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ عام ہر صورت کریں گے۔

ملتان میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران یوسف رضا گیلانی نے تنظیم سازی اور ورکرز کنونشن کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ کارکن مضبوط ہوں گے تو پارٹی کامیاب ہوگی، ملتان میں 30 نومبر کو ہر صورت جلسہ عام کریں گے۔


سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کو یوم تاسیس کے حوالے سے 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلسے جلوس سے ڈری ہوئی ہے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے یوم تاسیس پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے جلسے کی اجازت کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے آدھے وزیر پیپلز پارٹی کے ہیں، وہ کیسے یوم تاسیس سے انکار کریں گے؟

تازہ ترین