اسلام آباد( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں نے ٹیلی فون کر کے ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے ۔ سابق وزیراعلیٰ کے پی کے آفتاب احمد خان شیر پاؤ ، مولانا احمد لدھیانوی ، جے یو آئی کے مولانا حمید الحق ، میاں رضاربانی ، علامہ زبیر احمد ظہیر اور سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد نے بھی سینیٹرسراج الحق کو ٹیلی فون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ثمر باغ میں امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔