• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ڈیوٹی کرنیوالے سی ڈی اے ملازمین کے لیے سپیشل الائونس کی منظوری

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) کورونا کے دوران ڈیوٹی دینے والے سی ڈی اے ملازمین کے لیے 1500 روپے ماہانہ سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی گئی۔ الاؤنس کی منظوری سی ڈی اے بورڈ نے دے دی ۔ کورونا کے حالات میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو اگلے ماہ سے اسپیشل الاؤنس ، تین ماہ تک دیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ہم کورونا وائرس اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔کورونا کو شکست حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے ہی دی جا سکتی ہے۔ اسکے لیے عوام کا تعاون سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نےکہا کہ کورونا کے حالات میں ڈیوٹی دینے والے افسران اور ملازمین قابل تعریف ہیں ۔ سی ڈی اے ایسے ملازمین کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہے۔
تازہ ترین