• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر طلبہ کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے،مونس الٰہی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماچودھری مونس الٰہی ایم این اے نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر سیاست یا کسی کے مفاد کو نہیں صرف طلبہ کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشنا ک حد تک اضافہ ہو گیا ہے مگر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں جلد کرنے کا فیصلہ 23 نومبر تک موخر کرد یا گیا ہے۔ صوبائی وزارت تعلیم کو اس خطر ناک صورتحال میں کسی کے مفاد کا نہیں صرف اور صرف معصوم بچوں کی زندگیوں اور ان کے پریشان والدین کے بارے میں سوچنا چاہیے اور سیاست نہیں بلکہ طلبا کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے تا کہ معصوم طلباو طالبات اس موذی مرض سے زیادہ سے زیادہ محفوظ رہیں۔
تازہ ترین