• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ٹریفک اصولوں سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر پشاور عباس مجید خان مروت نے کہاہے کہ غفلت ،لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مختصر سفر طویل ہونے کیساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کا بھی سبب بن سکتی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں ڈی ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد کی ایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ طلبا،شہریوں اور باالخصوص ڈرائیورز حضرات کو روڈ سیفٹی ، سیٹ بلٹ،ہلمٹ اور لین لائن ڈسپلن سے متعلق آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے ،جاری مہم میں ڈرائیو ر حضرات کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ ڈرائیونگ کو محفوظ بنانے کیلئے سیٹ بلٹ کا استعمال کریں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں ،موٹر سائیکل چلانے والے حضرات ہلمٹ کا استعال لازمی کریں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ٹریفک حادثات میں جانی نقصان کے ساتھ ساتھ معاشی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین