• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: اسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی منظوری

صوبہ خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے اسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے محکمۂ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی اصولی منظوری دی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں یکساں نظام رائج کرنے، تعلیمی بورڈزکی خالی اسامیوں کو جلد سے جلد پُر کرنے اور امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔


اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو بریفنگ بھی دی گئی، اس اجلاس میں وزیرِ تعلیم شہرام خان ترکئی اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے شرکت کی۔

تازہ ترین