• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورٹ سے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے

گزشتہ روز کراچی میں عدالت سے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ملیر کورٹ میں ملزم کو پیشی کے لیے لایا گیا تھا جہاں سے وہ پولیس کو جل دے کر فرار ہو گیا تھا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم ممتاز کو گزشتہ ماہ لنک روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا،جس کے فرار ہونے کے بعد اس کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔

تازہ ترین