• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریبہ قتل کیس،ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان احاطہ عدالت سے فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کورٹ جنوبی نے اریبہ قتل کیس میں شواہد مٹانے کے معاملے پر سابق تفتیشی افسر کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ عدالت نے سابق تفتیشی افسر نعمت یوسف کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے کیس کے شریک دو دیگر ملزمان کی بھی ضمانت مسترد کردی ۔ ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان احاطہعدالت سے فرار ہوگئے۔ جمعہ کو ماڈل اینڈ ٹرائل کورٹ میں اریبہ قتل کیس میں سابق تفتیشی افسر و دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت مدعی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کیس کے سابق تفتیشی افسر سمیت 4 ملزمان پر جائے وقوعہ سے شواہد مٹانےکاالزام ہے،سابق تفتیشی افسر اور ملزمان پر شواہد مٹانے کا مقدمہ درج ہے، ملزمانکی ضمانتیں مسترد کی جائیں ۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا ۔ عدالت نے شواہد مٹانے کے معاملے پر سابق تفتیشی افسر کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ عدالت نے سابق تفتیشی افسر نعمت یوسف کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے کیس کے شریک دو دیگر ملزمان کی بھی ضمانت مسترد کردی ۔ ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ پولیس منہ تکتی رہ گئی، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

تازہ ترین