• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک پہننے میں کیا احتیاط اختیار کریں؟

کورونا وائرس سے بچاؤ کا جتنا اچھا ماسک ہو گا، اتنی ہی بہتر حفاظت ہو گی، سرجیکل گریڈ کا این 95 ریسپائریٹر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سب سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔

این 95 کے بعد سرجیکل سطح کے ماسک کانمبر آتا ہے مگر ان کی قیمت بہت زیادہ اور دستیابی کم ہونے کے سبب یہ ماسک طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے اور انتہائی خطرات سے دوچار افراد ہی استعمال کر پاتے ہیں۔

کاغذ یا عام کپڑے کے ماسک کورونا وائرس کی بیماری سے کس قدر بچا سکتے ہیں یہ توواضح نہیں مگر برطانیہ کی رائل سوسائٹی کا خیال ہے کہ عام ماسک جو منہ اور ناک کو اچھی طرح ڈھانپ لیں وہ بھی کورونا وائرس کی بیماری کا پھیلاؤ کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔


ماسک پہننے سے پہلے ہاتھوں کو صابن اورپانی سے دھونا چاہیئے اور ماسک لگاتے ہوئے یقینی بنانا چاہیئے کہ ماسک اور چہرے کے درمیان خلا نہ ہو۔

ماسک کو باربار ہاتھ نہ لگائیں، ماسک کو چھوئیں تو ہاتھ دھوئیں، ماسک اتارنے کے لیے ایلاسٹک کو پکڑیں، سامنے کا حصہ بالکل نہ چھوئیں اور ماسک کو ایسے ڈبے میں ڈالیں جو بند کر دیا جائے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں ہر شخص روزانہ ایک ماسک پہنے تو ایک سال میں 66 ہزار ٹن آلودہ مواد جمع ہو جائے گا، اس لیے دھو کر دوبارہ استعمال کے قابل ماسک استعمال کیئے جانے چاہئیں۔

تازہ ترین