• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز بھرپور فارم میں ہیں: عماد وسیم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز بھرپور فارم میں ہیں، کوشش ہوگی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

عماد وسیم نے اپنی ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ محمد عامر میچ ونر بولر ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب ٹیمیں برابر ہیں، کوشش ہوگی کہ پہلا ہی میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔


کل کراچی میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیم آمنے سامنے ہو گی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور اس کے اگلے روز ایلیمینیٹر ٹو جبکہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔

تازہ ترین