• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی صحافی نے بھارت کو ٹرول کردیا

بھارت کو ٹرول کرنے اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں پیش پیش آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے ایک بات پھر بھارت کو ٹرول کرتے ہوئے خود کو را کا ایجنٹ قرار دے دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ’جنگ ویب‘ پر شائع ڈینس کی پاکستان سُپر لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کی بھرپور سپورٹ میں جیت کیلئے ’انشاءاللّٰہ‘ کہنے سے متعلق خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈینس آپ کے حوالے سے کچھ شیئر کیا گیا ہے۔

ڈینس نے بھی مداح کے ٹوئٹ کو نظر انداز نہیں کیا اور جواب دیا کہ ارے واہ میں تو مشہور ہوگیا۔

اب ڈینس کے اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ مجھے تر پکا شک ہے کہ آپ سی آئی سے کے ایجنٹ ہیں۔

ڈینس نے صارف کے اس قیاس کو رد کرنے کے بجائے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے بھارت کو ٹرول کیا اور لکھا کہ نہیں میں ’را‘ کیلئے کام کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے پاکستان سُپر لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کی بھرپور سپورٹ میں جیت کیلئے ’انشاءاللّٰہ‘ کہہ دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کے ہمراہ پاکستان میں لی گئی ایک سیلفی شیئر کی اور کیپشن میں ’انشاءاللّٰہ‘ لکھا۔

انہوں نے اپنا ٹوئٹر کا نام بھی طویل مدت سے ’ڈینس قلندرز‘ رکھا ہوا ہے اور وہ گاہے بگاہے قلندرز کو سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ڈینس فریڈمین نے کراچی کی سڑکوں پر مقامی بینڈ کے ساتھ سڑک کنارے بیٹھ کر ’دل دل پاکستان‘ کا نغمہ گنگنایا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین کرکٹ کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور بھارت پر تنقید بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے مشہور زمانہ کپ کے ساتھ بھی انہوں نے ایک تصویر شیئر کی تھی۔

تازہ ترین