• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے سائیکلنگ ٹور میں شرکت کی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد دبئی میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے ایگزیکٹو رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ سائیکلنگ ٹور میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر شیخ حمدان نے دبئی کے ندا لشیبا اسپورٹس کمپلیکس ٹریک پر 20 کلو میٹر تک سائیکلنگ کی۔ یہ دبئی فٹنس مقابلہ 2020 میں حصہ لینے کے لیے جسمانی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر تھا۔


اس دورے میں ترقی کے لیے مستقبل اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت میں موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

اس مباحثے میں دبئی میں طرز زندگی کے ایک حصے کے طور پر کھیل کی اہمیت، کام اور پیداوار کے لیے انسانی صلاحیت میں اس کے اہم کردار پر روشنی بھی ڈالی گئی۔

تازہ ترین